پسماندہ اور محروم طبقات کی ٹریڈ یونینز اور انجمنوں کے لیئے رجسٹریشن فارم برائے رکنیت کولیشن 38 (ریجنل نیٹ ورک)

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ پسماندہ  محروم طبقات مثلا غریب کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کے بارے میں تعزیرات پاکستان میں قوانین مثلا (آرٹیکل 3، 37، اور 38 ) موجود ہیں مگرکئی دہائیوں سے ریاست پاکستان غریب مزدورعوام کو بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہی ہے۔ پتن ترقیاتی تنظیم کا یہ ماننا ہے کہ پسماندہ طبقات اپنے آئنی حقوق اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ انہیں متعلقہ قوانین کے بارے میں مکمل جان کاری نہ ہو اور حقوق کے حصول کی باضابطہ جدوجہد کرنے کے لیئے کوئی منظم پلیٹ فارم موجود نہ ہو۔ ہمارا یہ بھی ماننا ہے کہ  مزدور وں کے بنیادی اور جمہوری حقوق کی جدوجہد کےلیئے پسماندہ اور محروم  طبقات کی ٹریڈ یونینیں اور انجمنیں بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں بشرطیکہ وہ ایک نیٹ ورک کی صورت میں منظم ہوں۔ اسی ضمن میں پتن ترقیاتی تنظیم نے  پنجا ب کے 9 اضلاع (فیصل آباد، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، لودھراں اور مظفرگڑھ) میں تحصیل  ، یونین اور محلہ کی سطح پر کام کرنے والی کسانوں اور مزدوروں کی تنظیموں، یونینوں اور  انجمنوں پر مشتمل ایک آزاد نیٹ ورک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نیٹ ورک کا نام کولیشن 38 تجویز کیا گیا ہے تاکہ سول سوسائٹی تنظیموں کا یہ نیٹ ورک آ ئین پاکستان کے آرٹیکل 3، 37 اور 38 پر من و عن عمل کرا سکے۔